تھانہ ٹیکسلا کی حدود میں قتل ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم گرفتار

جمعرات 27 مارچ 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرلیا ۔پولیس کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم فخرالدین کو گرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم فخرالدین نے سابقہ تلخ کلامی پر چھری کے وار سے رحیم اللہ کو قتل جبکہ احسان اللہ کو زخمی کر دیا تھا۔واقعہ کا مقدمہ چند یوم قبل درج کیا گیا،ملزم واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ٹیکسلا پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔