رحیم یارخان،خواتین میں احساس تحفظ مزید بڑھانے حفاظت وانسدادی کارروائی کے لیڈیز پولیس اسکواڈ تعینات

جمعرات 27 مارچ 2025 20:50

eرحیم یارخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2025ء)خواتین میں احساس تحفظ مزید بڑھانے حفاظت وانسدادی کارروائی کے لیڈیز پولیس اسکواڈ تعینات، تربیت یافتہ، مسلح و موٹر سائیکلوں سے لیس لیڈیز پولیس نے بازاروں کو گشت و نگرانی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب و آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویڑن و ہدایات کے مطابق بازاروں میں عیدالفطر کی خریداری کے سلسلہ میں رش کے دوران خواتین میں احساس تحفظ کو مزید اجاگر کرنے، خواتین کی حفاظت و رہنمائی اور جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی و انسدادی کارروائی کے لیے ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر تربیت یافتہ، مسلح و موٹر سائیکلوں سے لیس لیڈیز پولیس اسکواڈ بازاروں، اہم شاپنگ سنٹرز و چوراہوں میں تعینات کر دئیے گئے ہیں جو کہ گشت کرتے ہوئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :