پنجاب بھرمیں 1303ٹریفک حادثات میں 704افراد شدید زخمی ، ترجمان ریسکیو1122

جمعرات 27 مارچ 2025 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1303ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 704افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔814معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔

(جاری ہے)

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 827ڈرائیوز،49کم عمرڈرائیور، 528مسافراور176پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ234ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت282متاثرین کے ساتھ پہلے،فیصل آباد86حادثات میں 100متاثرین کے ساتھ دوسر ے، گوجرانوالہ86حادثات میں 90متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔