ڈی سی نوشہرہ کی زیر صدارت میٹرک اور انٹر امتحانات کے سلسلے میں اجلاس،نقل کی روک اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

جمعرات 27 مارچ 2025 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کی زیر صدارت میٹرک اور انٹر امتحانات کے سلسلے میں گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین مردان بورڈ، ڈی ای او میل و فیمیل اور ڈی ایم او ایجوکیشن نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میٹرک کے امتحان میں نقل کی روک تھام کے ساتھ طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت کی تمام تر توجہ نقل کی روک تھام کے لیے ہے اور تمام اقدامات نقل کی روک تھام اور امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے کی جارہی ہیں تاکہ قابل طلبہ کا استحصال نہ ہو۔امتحان کے دوران نقل کی روک تھام سمیت سکیورٹی کےلیے فل پروف انتظامات یقینی بنائی جائیں گے۔امتحانی پرچوں کی بروقت حفاظت سے ترسیل اور واپسی یقینی بنائی جائے گی۔ میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے اور نقل کی روک تھام کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :