میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے ساتھ طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا،چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ

جمعرات 27 مارچ 2025 21:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) میٹرک کے امتحانات میں نقل کی روک تھام کے ساتھ طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا، طلبہ کو کسی صورت ہراساں نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار کمشنر پشاور، چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ ریاض خان محسود نے گزشتہ روز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور میں میٹرک کے امتحان کے لیے انتظامات اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری پشاور تعلیمی بورڈ مہدی جان، سابقہ چیئرمین پشاور تعلیمی بورڈ نصراللہ، ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی سہیل عزیز، پشاور ڈویژن کے چاروں اضلاع پشاور، چارسدہ، قبائلی ضلع مہمند اور ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز جبکہ چترال کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں میٹرک کے امتحان میں شفافیت برقرار رکھنے کے لیے مشکوک پرائیویٹ امتحانی ہالوں کو قریبی سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں منتقل کرنے کیلئے فہرست تیار کرلی گئی۔ پشاور ڈویژن کے چاروں اضلاع اور ضلع چترال کے ڈپٹی کمشنرز کو فوکل پرسن کے نام پشاور تعلیمی بورڈ کو فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج اپنے اپنے اضلاع میں اجلاس منعقد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :