جن عازمین حج کے فنگر پرنٹ معدوم ہو چکے ہیں وہ جلد کے ڈاکٹر سے سرٹیفکیٹ بنواکر جمع کروائیں۔وزارت مذہبی امور

جمعرات 27 مارچ 2025 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) وزارت مذہبی امور نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جن عازمین حج کے فنگر پرنٹ معدوم ہو چکے ہیں یا جو میڈیکل کی وجہ سے اپنی بائیو میٹرک سعودی ویزا بائیو ایپ سے مکمل نہیں کر پا رہے وہ انگریزی زبان میں جِلد کے ڈاکٹر سے سرٹیفیکیٹ بنوا کر سعودی ویزا بائیو ایپ پر فنگر پرنٹ والی سکرین پر موجود آپشن کے ذریعے اپ لوڈ کریں یا تاشیر سینٹر جو کہ عید کے بعد بائیو میٹرک کیلئے دستیاب ہوں گے میں جا کر اپنی بائیو میٹرک مکمل کروا لیں۔