لاہور ہائیکورٹ کا پہاڑیوں سے بجری بنانے کا ٹھیکہ دینے کی درخواست ڈائریکٹر لائسنسنگ معدنیات کو بھجواتے ہوئے اسے از سر نو فیصلہ کرنے کا حکم

جمعرات 27 مارچ 2025 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پہاڑیوں سے بجری بنانے کا ٹھیکہ 77کروڑ روپے میں دینے کی درخواست ڈائریکٹر لائسنسنگ معدنیات کو بھجواتے ہوئے اسے از سر نو فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا،متاثرہ ٹھیکہ دار محمد حنیف نے ای آکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے اقدام کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا کہ محکمہ معدنیات نے سرگودھا کے علاقہ میں سائن سٹون بلاک کیلئے ای آکشن کیا ،آکشن کیلئے 76کروڑ پچاس لاکھ 90ہزار ریزرو پرائس رکھی گئی ، نیلامی میں حصہ لینے کیلئے ریزرو پرائس کا چھٹا حصہ جمع کروانے کی شرط رکھی گئی ، درخواست گزار وکیل کے مطابق درخواست گزار نے ٹھیکہ دارکو 8کروڑ کی سی ڈی آر جمع کروادی ، چار کروڑ کروانی تھی ،مقررہ وقت رات بارہ بجے سے پہلے ہی سسٹم کو ایرر آگیا جس کی وجہ سے باقی سی ڈی آر جمع نہ ہوسکی ،محکمہ کے افسر نے اپنے من پسند ایک ٹھیکہ دار کو نوازنے کیلئے سسٹم کو خراب کروایا ،درخواست گزار ایک ارب روپے سے بھی زیادہ لینے کو تیار ہے، استدعا ہے کہ گزشتہ روز کی ای آکشن کروانے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالتی استفسار پر ڈائریکٹر لائسنسنگ معدنیات نے بتایا کہ ابھی تک اس سنگل بڈ آفر پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :