
پاکستان کے لئے 30 ٹن سے زائد روسی امداد پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اظہار تشکر
جمعرات 27 مارچ 2025 22:50
(جاری ہے)
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، جو کہ ہلالِ احمر خیبر پختونخوا چیپٹر کے صدر بھی ہیں، نے روس کی جانب سے ان کی اپیل پر فوری اور فراخدلانہ ردعمل پر گہری تشکر کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کرم اس وقت شدید بحران سے گزر رہا ہے، ایسے میں یہ انسانی امداد ان افراد کے لیے زندگی کی ایک کرن ہے جو فوری مدد کے منتظر ہیں ان حالات میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر روسی حکومت کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انسانی تعاون کو پاک روس تعلقات مضبوط کرنے میں ایک اہم ستون قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے دوست عوام کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب انہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہو۔ انسانی امداد ہماری شراکت داری کا ایک اہم جز ہے. ہلالِ احمر خیبر پختونخوا چیپٹر کرم میں بدامنی سے سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز کو ترجیحی بنیادوں پر یہ امداد فراہم کرے گا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے انسانی امداد کی وکالت جاری رکھنے اور یہ یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ یہ امداد ضرورت مندوں تک مؤثر طریقے سے پہنچے۔ اس موقع پر وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی خان اور دیگر نمائندگان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مارگلہ ہلز میں ہرن کی ہلاکت پر ڈاکٹر مصدق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا
-
داتا دربار کی تزئین وآرائش تیزی سے جاری،پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے،اسحاق ڈار کی میڈیا سے گفتگو
-
بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا: شرجیل انعام میمن
-
5 جولائی پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعلی سندھ
-
5 جولائی 1977ہماری تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کی روانڈا کے 31ویں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا کیپٹن کرنل شیر خان ( نشان حیدر) کے یوم شہادت پر پیغام
-
وزیراعلیٰ کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف داتا گنج بخش ؒ کے مزار کے سالانہ غسل مبارک کی تقریب
-
جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.