لاہور ہائیکورٹ کا اشیائے خورونوش کیلئے پلاسٹک پیکنگ کے ا ستعمال کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری و تحریری جواب طلب

جمعرات 27 مارچ 2025 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے اشیائے خورونوش کیلئے پلاسٹک پیکنگ کے ا ستعمال کیخلاف درخواست پرپنجاب حکومت و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا،درخواست گزار کے وکیل عبداللہ ہارون میر نے موقف اختیار کیا کہ کھانے اور مشروبات کیلئے پلاسٹک کی اشیا کا استعمال صحت کیلئے سنگین خطرات پیدا کرتا ہے، پلاسٹک کا استعمال کیمیکل آلودگی، ہارمونی مسائل اور کینسر کا خطرہ کا باعث ہے،متعلقہ محکموں کے افسران آئینی ذمہ داری پوری نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

استدعا ہے کہ عدالت کھانے پینے کیلئے پلاسٹک پیکنگ کا استعمال روکنے کا حکم دے ،عدالت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے۔