پولیس اہلکاروں کی جانب سے رمضان میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دینے پر فخر محسوس کر رہا ہوں، ڈی پی او سیالکوٹ

جمعہ 28 مارچ 2025 10:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ وہ بطور ضلعی پولیس سربراہ اپنے اہلکاروں پر فخر محسوس کرتے ہیں جو رمضان المبارک میں اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سٹی ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایک ہی دسترخوان پر روزہ افطار کرنے کے موقع پر کہی۔ ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ ایک ساتھ افطاری کا مقصد عوام کے تحفظ میں مصروف افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔