ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت اپریل میں ہونے والی پولیو مہم بارے اجلاس

جمعہ 28 مارچ 2025 10:50

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت 21 اپریل سے شروع ہونے والی پولیو مہم کے حوالے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ذاکر حسین، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ صحت کے افسران، نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان نے شرکت کی. میٹنگ میں ای پی آئی فوکل پرسن نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے تمام تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد پولیو فرنٹ لائن ورکرز کو مناسب اور بروقت سکیورٹی دینے، تحصیل سطح پر ٹی پی ای سی میٹنگ کا انعقاد، مائیکرو پلان کی اپڈیشن، ٹیموں کی ٹریننگ اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کو پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے.

متعلقہ عنوان :