اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا جمعتہ الوداع کے پیش نظر مختلف یونین کونسلز کا دورہ،سکیورٹی انتظامات و صفائی کا جائزہ لیا

جمعہ 28 مارچ 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے رمضان المبارک کے جمعتہ الوداع کے سلسلہ میں علی الصبح مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا، مختلف جامع مساجد کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور مساجد کے اردگرد سکیورٹی اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے فرائی ڈے پلان کے تحت تحصیل سیالکوٹ کی مختلف یونین کونسلز کا دورہ کیا اور مسا جد کے اردگرد خصوصی صفائی کا اہتمام کروایا،چونا کاری کی تاکہ نمازی نماز جمعہ آسانی سے ادا کر سکیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جو ہمیں پیار،محبت، بھائی چارہ اور امن و امان کا درس دیتا ہے لہذا ہم سب کو مل کر اس پر عمل کرنا چاہیے،ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور اللہ کی رحمتوں کو سمیٹنا چاہیے۔