فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا

جمعہ 28 مارچ 2025 11:10

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے خاتون سمیت 2 افراد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ خالصہ کالج حسن سٹریٹ میں مبینہ طور پر نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 30 خاتون مہوش کنول کو فائرنگ کرکے قتل اور گھر سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو گئے،دیور مقتولہ فرخ اللہ خان کی اطلاع پر پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے، ایک اور واقعہ میں تھانہ سائیانوالہ کے علاقہ سلار والا روڈ پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائر کرکے کر قتل کر دیا۔

عمران ساجد سلار والا سے اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں اسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتول کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔