سعودی وفد پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پہنچ گیا

سوڈانی بحران کا حل انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط کرنے سے شروع ہوتاہے، سعودی عرب

جمعہ 28 مارچ 2025 11:39

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)سوڈان میں سعودی سفیر علی بن جعفر کی سربراہی میں اعلی سطح کا سعودی وفد پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پہنچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق وفد میں سعودی وزارت خارجہ، سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اور شاہ سلمان انسانی امداد اور امدادی مرکز برائے پورٹ سوڈان ایئرپورٹ کے ارکان شامل ہیں۔وفد نے سوڈان میں انفراسٹرکچر کے لیے سعودی امدادی پیکج کے حصے کے طور پر سامان سکین کرنے کے لیے ایک ڈیوائس ایئرپورٹ حکام کے حوالے کی ہے۔

سوڈان میں سعودی سفیر علی بن جعفر نے کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ ڈیوائس کو ایک اہم ڈیوائس سمجھا جاتا ہے۔ پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پر فوری ضرورت کی بنا پر اس ڈیوائس کو استعمال کرنے کی ضرورت واضح ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ آنے والی کھیپوں کا خودکار پتہ لگاتا ہے اور پورٹ سوڈان ایئرپورٹ پر سامان کی آمد اور برآمد کے لیے ایک سکینر ہے۔سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ سوڈانی بحران کا حل لڑائی کو روکنے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کو مضبوط بنانے اور ایسے سیاسی مستقبل کی راہ ہموار کرنے سے شروع ہوتا ہے۔

یہ ایسا مستقبل ہو جو ملک کی سلامتی اور استحکام اور اس کے اتحاد اور خودمختاری کی ضمانت دیتا اور غیر ملکی مداخلت کو روکتا ہو۔ ریاض نے سوڈان میں لڑائی کو روکنے اور سوڈانی عوام کے مصائب کو دور کرنے کے لیے عرب اور اسلامی ملکوں اور دیگر دوست ملکوں کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :