Live Updates

اسرائیل میں عدلیہ میں اصلاحات کے لیے نیا قانون، اپوزیشن کا سپریم کورٹ سے مدد لینے کا اعلان

جمعہ 28 مارچ 2025 13:00

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)اسرائیل میں کنیسٹ نے ایک مقابلے میں 67 کی بھاری اکثریت سے ججوں کی تقرری کے لیے ذمہ دار کمیٹی کی تشکیل میں تبدیلی کرنے والا قانون منظور کرلیا گیا۔ اس دوران اپوزیشن نے قانونی سیشن کا بائیکاٹ کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اب اپوزیشن نے اس حوالے سے تبصرہ کیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیل میں حزب اختلاف کے رہنما یائر لاپیڈ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اس نئے قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے جو قانون سازوں کو ججوں کی تقرری میں زیادہ اختیار دیتا ہے۔

یش عتید پارٹی کے رہنما یائر لاپیڈ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بیان اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سیشن کے بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کے بعد ججوں کی تقرری کے لیے ذمہ دار کمیٹی کی تشکیل کو تبدیل کرنے والے قانون کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی اپوزیشن نے اس قانون پر حملہ کرتے ہوئے اسے عدلیہ کی سیاست کرنے کا باعث قرار دیا۔ اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف زبردست مظاہرے ہوئے ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات