ضلعی انتظامیہ اور اوگرا کی مشترکہ کارروائی، غیر معیاری مینوفیکچرنگ پلانٹ سیل

جمعہ 28 مارچ 2025 13:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی مشترکہ ٹیم نے پبلک سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا آغاز کر دیا۔ ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار محمد ثاقب ترازی نے ریجنل ڈائریکٹر اوگرا کے ہمراہ شالیمار میں واقع ایک غیر معیاری مینوفیکچرنگ پلانٹ پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق انسپکشن کے دوران ٹیم نے غیر معیاری مینوفیکچرنگ کے شواہد حاصل کیے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی خلاف ورزیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے ہدایت دی ہے کہ غیر معیاری مینوفیکچرنگ پلانٹس کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ عوام کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :