چترال، موسلادھاربارشیں اور برف باری، متعدد سڑکیں بند

جمعہ 28 مارچ 2025 15:31

چترال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)چترال میں موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں کی سڑکیں بند ہوگئیں۔

(جاری ہے)

سیکڑوں درخت اور درجنوں کچے مکانات بھی گرگئے، اسی طرح متعدد علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔ خراب موسم کے پیش نظر شہریوں کو شدید مشکلات کا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کوہستان اور چلاس میں بھی موسلادھاربارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم تین مقامات سے بند ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :