فیصل آباد،خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

جمعہ 28 مارچ 2025 15:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)فیصل آباد میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں ڈاکوؤں نے موٹر وے کے قریب میاں بیوی کو روک کر شوہر کو باندھ کر اس کی بیوی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس نے بتایاکہ تھانہ ساندل بار کے علاقے میں دو روز قبل دوران واردات شادی شدہ خاتون سے تین افراد کی اجتمائی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی اقبال ٹاؤن کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔