گیپکو سمبڑیال كی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں، 7 صارفین کے خلاف مقدمہ درج

جمعہ 28 مارچ 2025 17:03

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) گیپکو سمبڑیال نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

(جاری ہے)

گیپکو ذرائع کے مطابق گیپکو سمبڑیال کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گیپکوسمبڑیال کے ایس ڈی او وقارالحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر بجلی چوری کرنے والے 3 صارفین محمد شعبان ، مشتاق احمد اور چاند اشرف ،سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ کے ایس ڈی او رانا محمد عرفان نے 3 بجلی چور صارفین محمد ندیم ،محمد جاوید اور زین علی کے خلاف بجلی چوری كرنے پرتھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج کرا دیے ہیں۔

اسی طرح گیپکو ہیڈ مرالہ ایس ڈی او مختار علی نے بجلی چوری کرنے پر صارف کرامت علی کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :