ٹنڈو محمد خان کے علاقے پٹار گوٹھ کے قریب سڑک کنارے کچڑے کے ڈھیر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعہ 28 مارچ 2025 18:05

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)ٹنڈو محمد خان کے علاقے پٹار گوٹھ کے قریب سڑک کنارے کچڑے کے ڈھیر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے اطلاع ملنے پر پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا پولیس ذرائع اور علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ لاش کی گداگر کی لگ رہی ہے جو بھیک مانگ کر اپنا گزر سفر کرتا تھا بیماری میں مبتلا رہنے یا پھر اٹیک ہو جانے کے باعث انتقال کر گیا جبکہ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد سول اسپتال کے سرد میں رکھا گیا ہے۔