ہری پور،ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ،04 افراد زخمی

جمعہ 28 مارچ 2025 22:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ہری پور میں ہزارہ موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں 04 افراد زخمی ہو گئے،ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق ہزارہ موٹروے پر چیچیاں انٹرچینج کے قریب کار سے ٹکرانے کے بعد ٹیوٹا ہائی ایس دیوار سے ٹکرا گیا،حادثے کے نتیجے میں 18 سالہ منیب سکنہ راولپنڈی،22 سالہ فیصل سکنہ کشمیر اور دو نامعلوم نوجوان زخمی ہوئے،ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیموں نے سیٹلائیٹ اسٹیشن (چیچیاں انٹرچینج) اور 11 (ہری پور) اسٹیشن سے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔