ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس

جمعہ 28 مارچ 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر ذکاء اللہ درانی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع زیارت میں انسداد پولیو مہم بیس اپریل کو شروع ہوگی ۔اجلاس میں ڈی ایس او ڈاکٹر نوراخان ڈسٹرکٹ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت زکاء اللہ درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی مہم ہے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔

اس سلسلے میں میڈیا اور سول سوسائٹی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں پاکستان میں پولیو وائرس کی موجودگی دنیا میں ہماری بدنامی کا باعث بن رہا ہے پولیوفری پاکستان ہمارا ویژن ہے اگر ایک بچہ بھی قطروں سے رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا، والدین کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذور ہونے سے بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک بچہ بھی قطروں سے محروم رہ گیا تو یہ مہم کامیاب نہیں ہوگا۔