پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 29 مارچ 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ملک میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔جمعہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 258.64 پر برقرار رکھی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا طلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل 15اپریل تک کیلئے ہے۔

متعلقہ عنوان :