فن سے لگائو کی وجہ سے نئے آنے والے تمام اداکاراچھا کام کررہے ہیں ‘ شبیرجان

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:15

فن سے لگائو کی وجہ سے نئے آنے والے تمام اداکاراچھا کام کررہے ہیں ‘ شبیرجان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)سینئر اداکارہ شبیر جان نے کہا ہے کہ نئے آنے والے تمام اداکار اچھا کام کر رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ،کچھ لوگوں نے اپنی ثقافت کو پس پشت ڈال کر نیا تجربہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے ۔ ایک انٹر ویو میں شبیر جان نے کہا کہ ہماری ثقافت اورتہذیب بہت خوبصورت ہے پھر ہم کیوں کسی کی طرف دیکھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈرامہ صرف انٹرٹینمنٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کے ذریعے ہمیںاپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کو پیش کر کے ان کا حل بھی تلاش کر نا چاہیے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نئے آنے والے تمام فنکار اچھا کام کر رہے ہیں جس کی بنیادی وجہ ان کا فن سے لگائو ہے ۔میں نئے آنے والوں کو یہی مشورہ دوں گا کہ اصل فنکار وہی ہے جو کسی بھی کردار کو حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھائے ۔ ٹی وی چینلز کے آنے سے اداکاروں کے لئے کام کے مواقع پیدا ہوئے اور اس سے مقابلے کی فضاء بھی پیدا ہوئی ہے ۔ ایسے ڈرامے نہیں بننے چاہئیں جس سے دیکھنے والے یکسانیت کا شکار ہو جائیں بلکہ معاشرے کی حقیقی کہانیوں کو اسکرپٹ کے ذریعے سامنے لانا چاہیے جسے یقینی طور پر پذیرائی بھی ملے گی ۔