سرگودھا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میاں غلام یسین مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہوگئے

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)سرگودھا یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر میاں غلام یسین مدت ملازمت پوری کر کے ریٹائرڈ ہوگئے۔جن کے اعزاز میں منعقدہ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یسین کے اعلی پائے کے استاد اور منتظم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جہنوں نے یونیورسٹی کے بڑے منصوبہ جات سولر پراجیکٹ، منرل واٹر، ہسپتال اور فارما سیوٹیکل یونٹ میں لیڈر کے طور پر کام کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ کسی بھی استاد کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر اگرچہ ریٹائرڈ ہونا ہوتا ہے لیکن ان کی خدمات ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ وائس چانسلر نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی کی یہ خوش قسمتی رہی ہے کہ اسے ہمیشہ سے بہت اچھے استاد ملے جن میں ڈاکٹر غلام یسین کا شمار صف اول کے اساتذہ میں ہوتا ہے جنہوں نے بطور پرو وائس چانسلر، چیئرمین ہال کونسل، ڈین اور چیئرمین شعبہ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انتہائی احسن طریقے سے نبھائیں۔آخر میں پروفیسر ڈاکٹر میاں غلام یسین کو یادگار شیلڈ اور پھول پیش کر کے رخصت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :