پولیس مقابلہ میں اقدام قتل،غیر قانونی اسحلہ،راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:17

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)سرگودھا کے پولیس مقابلہ میں اقدام قتل،غیر قانونی اسحلہ،راہزنی کے مقدمات میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کو ہسپتال منتقل کر کے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا لاہور کے قصبہ بھاگٹانوالہ کے علاقہ میں پولیس گشت کے دوران 69 پل پر 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں نہ روکنے پر تعاقب پر چک 23 جنوبی کے قریب سرکنڈوں میں ملزمان کے گھس جانے پر پولیس مقابلہ میں اقدام قتل،غیر قانونی اسحلہ اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب چک80 جنوبی کے ملزم محمد حسیب کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جس ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :