جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 154 ٹریلین روپے کی ڈیجیٹل ریٹیل ٹرانزیکشنز کی گئیں ہیں ،ایس بی پی

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) جاری مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 154 ٹریلین روپے کی ڈیجیٹل ریٹیل ٹرانزیکشنز کی گئیں ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی دوسری سہ ماہی پیمنٹ سسٹمز ریویو رپورٹ 2025 کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریٹیلز پیمنٹ کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی اور اس دوران ڈیجیٹل ریٹیل ٹرانزیکشنز کی تعداد 2.143 ارب تک پہنچ گئی جبکہ ان ٹرانزیکشنز کے ذریعے 154 ٹریلین روپے کا لین دین کیاگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ڈیجیٹل ریٹیل ٹرانزیکشنز میں 11 فیصد جبکہ ان کی مالیت میں 12 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ سہ ماہی کے دوران کی جانے والی تمام ڈیجیٹل ریٹیل ٹرانزیکشنز میں سے 88 فیصد ٹرانزیکشنز موبائل بینکنگ ایپس اور انٹر نیٹ بینکنگ کے ذریعے کی گئی ہیں جبکہ مختلف بینکوں کی برانچز میں اوور دی کائونٹر ٹرانزیکشن (او ٹی سی ) کی تعداد 263 ملین رہی جو مجموعی ڈیجیٹل ریٹیل ٹرانزیکشنز کے 12 فیصد کے مساوی ہیں ۔ \395

متعلقہ عنوان :