جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا، صدر ٹرمپ کی دھمکی

میری ترجیح ہے کہ ایران کے ساتھ ہر حال میں یہ معاملہ حل کرلیا جائے، امریکی صدر

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:46

جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا، صدر ٹرمپ کی دھمکی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ بہت برا ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوہری معاہدہ نہ کیا تو ایران کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایران کے ساتھ بہت برا ہوگا۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ برا کرنا نہیں چاہتا تاہم اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس کے ساتھ برا ہوگا۔ میں نے ایران کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ اسے فیصلہ کرنا ہوگا۔ یا تو بیٹھ کر بات کرنا ہوگی یا پھر بہت برا ہوگا۔ میری ترجیح ہے کہ ایران کے ساتھ معاملہ حل کر لیا جائے۔ ایران نہ مانا تو بہت سے بری چیزیں ہوں گی۔ایران نے صدر ٹرمپ کے خط کا جواب دیتے ہوئے امریکا سے براہ راست مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا سے بلواسطہ بات چیت ہوسکتی ہے۔