کریں ابھی بازار ایپ سے گروسری کی تیاری،مناسب قیمت،مکمل خریداری

کیا آپ بھی ان دنوں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں؟ تو اب فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ Bazaar آپ کی اگلی گروسری کی خریداری کو باکفایت اور باسہولت بنانے جا رہا ہے

ہفتہ 29 مارچ 2025 13:27

کریں ابھی بازار ایپ سے گروسری کی تیاری،مناسب قیمت،مکمل خریداری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2025ء) کیا آپ بھی ان دنوں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہیں؟ تو اب فکر کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ Bazaar آپ کی اگلی گروسری کی خریداری کو باکفایت اور باسہولت بنانے جا رہا ہے، اب آپ وقت اور پیسہ دونوں ایک ساتھ بچا سکتے ہیں وہ بھی گھر بیٹھے۔



بازار سے خریداری۔۔ کم قیمت، بڑی بچت:
بازار، استعمال میں آسان ایک آن لائن گروسری شاپنگ ایپ ہے جہاں گھر کی ضرورت کی ہر چیز کی خریداری پر ہر کوئی کم قیمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہاں نہ صرف آپ کو روزانہ کم سے کم  قیمت ملتی ہیں، بلکہ آپ سپر سیور ڈیلز بھی حاصل کر سکتے ہیں، صرف یہ ہی نہیں بلکہ زیادہ مقدار خریدنے پر قیمت میں مزید کمی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں (اپنی اگلی دعوت کے لیے ان کی بیسٹ سیلر اشیاٗ  کو دیکھیں)۔

(جاری ہے)


تو جناب  چاہے آپ کا ہو ایک بڑا خاندان، دوستوں کی دعوت قریب ہو یا آپ کسی دعوت کے لئے ہمیشہ تیار رہنا  چاہتے ہوں، بازار آپ کے گروسری کے بل کو بچانے کے لیے ایک بہترین آپشن ہے۔
ایک گھریلو خاتون روبی عامر بازار ایپ کے بارے میں کہتی ہیں کہ "بازار کے بارے میں سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی  قیمتیں بہت اچھی ہیں۔ اور رش والے گروسری سٹورز میں وقت ضائع کرنے کے بجائے، میں بازار ایپ سے  براہ راست  اپنے گھر آرڈر کر کے وقت اور پیسہ دونوں بچا سکتی ہوں،"۔



جو چاہیں ، وہ پائیں سب ایک جگہ ۔۔۔
بازار کے ذریعے شاپنگ کرکے آپ زندگی کی دیگر اہم ترجیحات کو زیادہ وقت دے سکیں گے، جیسے اپنے بچوں کے ساتھ معیاری وقت گزارنا یا دوستوں کے ساتھ ساحل سمندر پر جانا۔ اب آ پ کو اپنی تمام ضروری مصنوعات کو تلاش کرنے کے لیے شہر بھر کے مختلف اسٹورز پرجانے کی ضرورت نہیں بلکہ  بازار میں تیل، ڈیری، مصالحہ جات، صفائی اور لانڈری سمیت 30 سے زیادہ کیٹیگری  کی مصنوعات کی ایک بہت بڑی ورائٹی موجود ہےجبکہ آپ کے تمام دیگر پسندیدہ برانڈز جیسے میزان، نیشنل، بونس، اولپرز، ڈیٹول، پیمپرز، کوکا کولا اورمزید برانڈ کی وسیع تر رینج کے ساتھ، آپ کی تمام گھریلو ضروریات کی خریداری کبھی اتنی آسان نہ تھی۔


سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اب آپ کو لمبی لائنوں میں انتظار کرنے یا پیٹرول ضائع کرنے کرنے کی  ضرورت نہیں، کیونکہ بازار ہوم ڈیلیوری فراہم کرتا ہے، جس سے اگلے ہی دن آپ کی تمام گروسری آپ کے گھر تک پہنچا دی جاتی ہے۔
ورکنگ مدر سیدہ فاطمہ شاہ کہتی ہیں کہ، "ایک چھوٹے بچے کے ساتھ گروسری کی خریداری کرنا مجھے سب سے مشکل کام لگتا تھا، پھر میرے شوہر نے مجھے بازار شاپنگ ایپ کے بارے میں بتایا جہاں مجھے اپنی ضرورت کی ہر چیز با آسانی مل جاتی ہے،بس گھر بیٹھے آرڈر دیا اور اگلے ہی دن تمام سامان بہت اچھی حالت میں گھر پہنچ گیا، شاپنگ گروسری بازار ایپ اب میری پسندیدہ ہے بلکہ اب میں ہر کسی کو اس کے بارے میں بتاتی ہوں تاکہ وہ بھی اس بہترین سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔



ادائیگی اب آپ کی اپنی شرائط پر۔۔

بات جب ادائیگی کی آتی ہے تو بازار آپ کی  ترجیحات کو جانتا ہے۔ لہذا اپنا آرڈر دیتے ہوئے رقم کی ادائیگی کے لئے آپ ڈلیوری کے وقت کیش یا کارڈ میں سے کسی بھی ایک آپشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کے لئے صرف آرام ہی آرام ہے کیونکہ آپ کے سامان بھیجنے کا انتظام اب ہماری ذمہ داری ہے۔ !
 اپنے mobile اور Web پر بازار ایپ  کو تلاش کریں اور آن لائن خریداری کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :