ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 376 افراد کو ریسکیو کیا

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:51

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں 345 ایمرجنسیز میں 376 افراد کو ریسکیوکیا گیا۔ترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیزمیں ملتان شہرمیں 330 جبکہ 8 شجاع آباد اور 7 حادثات جلالپورپیروالہ میں پیش آئے۔جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 115 ہے۔111 حادثات ملتان میں جبکہ 2 شجاع آباد اور 2 حادثات جلال پورپیروالا میں پیش آئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو194 میڈیکل کی ایمرجنسیزمیں مریضوں کوشہرکے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیاگیا۔181 میڈیکل ایمرجنسیزملتان میں جبکہ 5 شجاع آباد اور 2 میڈیکل کی ایمرجنسیزجلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کی گئیں اور 7 کرائم ایمرجنسیز سمیت13 متفرق ایمرجنسیزاٹنڈ کی گئیں۔مجموعی طور پر376 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ملتان میں 361 جبکہ 7کو شجاع آباداور 8 افراد کو جلالپورپیروالا میں ریسکیوکیاگیا۔

متعلقہ عنوان :