پاکستان بیت المال کے زیر انتظام روزانہ 600 مستحقین کاافطار ڈنر28 رمضان المبارک تک جاری رہا،اسسٹنٹ ڈائریکٹربیت المال

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:53

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) پاکستان بیت المال سرگودھا کے زیر انتظام روزانہ کی بنیاد پر 600 مستحق افراد کے لیے افطار ڈنر کا سلسلہ 28 رمضان المبارک تک جاری رہا۔ گورنمنٹ ڈسٹرکٹ فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا کے علاوہ سیف لائف تھیلاسیمیا سینٹر میں بھی افطار ڈنر تقسیم کیے گئے۔ پاکستان بیت المال کہ مینیجنگ ڈائریکٹر خالد شاہین پروجیکٹ ڈائریکٹر قاسم ظفر چیمہ اور ڈائریکٹر بیت المال پنجاب محمد ظہیر کی سربراہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سرگودھا محمد آصف جاوید کی سربراہی میں سرگودھا کے مختلف مقامات پر جن میں ڈی ایچ کیو حسن پارک قینچی موڑ مسجد حامد علی شاہ پاکستان سویٹ ہوم سیف لائف تھیلسیمیا سینٹر میں بھی افطار ڈنر تقسیم کیا گیا اور یہ سلسلہ پورے رمضان المبارک میں جاری رہا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد آصف جاوید نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے سرگودھا میں مستحق افراد کے لیے مختلف مقامات پر افطار ڈنرز کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ پورے رمضان المبارک تواتر کے ساتھ جاری رہا جس میں روزانہ کی بنیاد پر 600 سے زائد افطار ڈنر باکس مستحق افراد میں تقسیم کیے گئے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر یہ ڈنر کی تقسیم یقیناً احسن اقدام ہے اور اس سے مستحق لوگوں کو افطار کرنے میں آسانی ہوئی سرگودھا کے عوام نے پاکستان بیت المال کے اس اقدام کو سراہا اور کہا کہ حکومت اور پاکستان بیت المال کا یہ اقدام یقیناً ایسے لوگوں کے لیے خوش آئند ہے جو مختلف مالی مسائل کا شکار ہیں ہم بیت المال پاکستان کی اس کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں سیف لائف تھیلسیمیا سینٹر میں ڈاکٹر تنویر سلہریا نے پاکستان بیت المال کے افسران کا استقبال کیا اور وہاں پر آنے والے مریضوں میں افطار باکس تقسیم کیے گئے جس سے مریضوں کے علاوہکین نے سراہا اور پاکستان بیت المال کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے یقینا دکھی انسانیت کی خدمت میں مدد ملے گی۔