چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار ،چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد

ہفتہ 29 مارچ 2025 15:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) راولپنڈی آر اے بازار پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں ابرار اور احسان شامل ہیں۔ ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے ایس ایچ او آر اے بازار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :