ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی

ہفتہ 29 مارچ 2025 20:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے۔اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے دورہ کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے اس موقع پر ضروری ہدایات دیں اور کہا کہ ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد عباس اور ڈائریکٹر ایمرجنسی بھی انکے ہمراہ تھے ۔وائس چانسلر نے عملے کی حاضری چیک کی اور کام کے اوقات کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔مریضوں سے براہ راست بات چیت کر کے ان کے علاج معالجے کے معیار کا جائزہ لیا۔دواؤں کے معیار اور اسٹاک کے نظام کو چیک کیا۔بعد ازاں وائس چانسلر نے زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا اورانہیں بروقت مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :