صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کے خلاف اسلام آباد پریس کلب کے باہر پی ایف یو جے کا احتجاج

ہفتہ 29 مارچ 2025 21:45

صحافیوں کا پیکا ایکٹ کیخلاف عید کے بعد ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صحافیوں کی گرفتاریوں اور پیکا ایکٹ کیخلاف صحافیوں نے اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پیکا ایکٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جی) اور نیشنل پریس کلب کی کال پر ہونیوالے اس مظاہرے میں سول سوسائٹی ارکان اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اٹھارکھے تھے جن پر پیکاکیخلاف نعرے درج تھے۔اس موقع پر صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے کہا کراچی سے خیبر تک صحافی سراپا احتجاج ہیں، ہم اس کے خلاف اپریل میں ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ صحافیوں کیلئے پرامن ماحول پیدا کرے۔