وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سیکورٹی فورسز کو قلات میں کامیاب کارروائی پر خراج تحسین

اتوار 30 مارچ 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف اس بروقت اور مؤثر کارروائی سے علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اپنے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سیکورٹی فورسز کی جرات مندانہ کارروائی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں جن کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام مل کر ہر اس کوشش کو ناکام بنائیں گے جو صوبے کے استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے کی جائے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے آپریشن میں حصہ لینے والے افسران اور جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔