اولیائے کرام کا کلام گا کر ہمیشہ دلی سکون ملا‘صنم ماروی

اتوار 30 مارچ 2025 10:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)نامور صوفی گلوکارہ صنم ماروی نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کا کلام گا کر ہمیشہ دلی سکون ملا ، ان بزرگوں کے کلام نے میری زندگی میں انقلاب برپا کیااور میں سمجھتی ہوں کہ میں جس مقام پر پہنچی یہ سب خدا کا کرم اور بررگان دین کے کلام کی بدولت ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ ساری دنیا گھوم چکی ہوں مگر جو عزت اور مقام اپنے وطن پاکستان میں ملتا ہے وہ ناقابل بیان ہے ۔

صنم ماروی نے کہا کہ نئے گلوکاروں کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کریں اور اپنے سینئرز کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں ۔ کیونکہ اس میدان میں وہی کامیاب ہوتا ہے جو اس کام کو جنون بنان کر اپنے اوپر سوار کر لیتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :