سعودی عرب، بھیک مانگنے اور بچے کا استحصال کرنے پر یمنی گرفتار

اتوار 30 مارچ 2025 10:55

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)بھکاریوں کی نگرانی اور ان پر قابو پانے کے لیے جاری حفاظتی مہم کی کوششوں کی توسیع کے طور پر ریاض ریجن کی پولیس نے کمیونٹی سکیورٹی کی جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کمبیٹنگ ٹریفکنگ ان پرسن کے ساتھ مل کر بھیک مانگنے اور بچے کا استحصال کرنے والے یمنی کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی سمگلنگ کے انسداد کے جرائم کے نظام کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں یمن کے تارک وطن کو گرفتار کیا گیا اور قانونی کارروائی کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر اس بچے کو ضروری انسانی خدمات فراہم کیں جس کا استحصال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :