کٹھوعہ میں حملہ آور ہلاک ہونے والے بھارتی پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر فرار

اتوار 30 مارچ 2025 11:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) بھارت کےغیرقانونی طورپر زیرتسلط جموں وکشمیرمیں ضلع کٹھوعہ کے دورافتادہ جنگلاتی علاقے میں دو روز تک جاری رہنے والے تصادم کے دوران حملہ آورہلاک ہونے والے4پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کرفرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تصادم دو روز تک جاری رہا اور ایک روز قبل اختتام پذیر ہوا جس کے نتیجے میں4بھارتی پولیس اہلکار مارے گئے۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا کہ حملہ آور مقتول پولیس اہلکاروں کے ہتھیار لے کر علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تاہم بھارتی پولیس نے ان خبروں کی تردید کی اورخبردارکیا ہے کہ ان سوشل میڈیا صارفین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو یہ خبریں پھیلارہے ہیں۔