عید الفطر کا تہوار ہمیں رواداری ایثار کا فلسفہ پیش کرتا ہے ‘ میاں اسلم ندیم

عید خوشیوں کا دن ہے اور معاشرے کی دکھی انسانیت کی دلجوئی کر کے عید کی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں

اتوار 30 مارچ 2025 11:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)مسلم لیگ (ن)علما ء و مشائخ ونگ لاہور ڈویژن کے سیکرٹری جنرل،رکن جنرل کونسل مولانا میاں محمد اسلم ندیم نے کہاہے کہ عید الفطر کا تہوار ہمیں رواداری ایثار کا فلسفہ پیش کرتا ہے، عید کے موقع پر معاشرتی و سماجی سطح پر جذبہ ایثار اور احترام انسانیت کا خیال رکھنا ہی دراصل عید سعید ہے، عید خوشیوں کا دن ہے اور معاشرے کی دکھی انسانیت کی دلجوئی کر کے عید کی خوشیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ عید کے موقع پر دکھ، تکلیف اور کرب میں مبتلامریضوں کو یاد رکھنا ہمارا دینی اور اخلاقی فریضہ ہے اسی لئے خوشیاں تقسیم کر کے ان کی پریشانی کی کیفیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر اجتماعیت کا مظہر اور علامت و نشانی ہے۔ یہ تہوار عدل و مساوات اور اتحاد و یکجہتی و امن و شانتی کا پیغام دیتا ہے اور خاندان اور برادری کی بنیاد پر فوقیت اور بے جا برتری کی نفی کرتا ہے۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ عید سے قبل غربا مساکین کی مدد کریں تا کہ ان کے بچے بھی عید کی خوشیاں حاصل کر سکیں عید الفطر کے موقع پر معاشرہ کے بے سہارا اور مستحق افراد کی مدد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :