سیالکوٹ، گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق ،دوسرا زخمی

اتوار 30 مارچ 2025 13:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) سیالکوٹ میں ایک گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ واقعہ جیسر والا گاوں میں اس وقت پیش آیا جب ڈکیتی کےدوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 پر اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے تو لواحقین نے بتایا کہ گھر پر ڈکیتی ہونے کے دوران مزاحمت پر ڈکیتوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 70 سالہ بزرگ محمد شفقت موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا 35 سالہ بیٹا واجد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی لاش کو ڈسکہ ہسپتال اور زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔