نوشہرہ ورکاں عید الفطر کے موقع پر گراں فروشی کی روک تھام ،مقررہ قیمتوں پر کنٹرول بارے اہم اجلاس

اتوار 30 مارچ 2025 13:30

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت رمضان المبارک کے باقی ایام اور عید الفطر کے موقع پر گراں فروشی کی روک تھام، اشیائے صرف کی مقعیدررہ قیمتوں پر دستیابی، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی روزانہ کی کاروائیوں اور ڈیمانڈ کے مطابق پھلوں، سبزیوں کی سپلائی کے حوالے سے شام خصوصی جائزہ اجلاس ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل باڈیز کے چیف افسران، پرائس مجسٹریٹس، ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ گوجرانوالہ و وزیرآباد، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان شریک تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اتوار کے روز اور عید کے روز تمام افسران معمول کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دیں اور اپنے علاقوں میں موجود و متحرک رہیں۔

صفائی و سیوریج کے امور کو عید سے قبل چیک اور یقینی بنائیں کہیں ضلع بھر میں مساجد، عید گاہوں اور قبرستانوں کے راستوں پر یا اطراف سیوریج کا گندہ پانی یا کوڑا کرکٹ نہ ہو۔ فرائض میں غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس کے میں وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت پے آرڈرز کی تقسیم کا بھی جائزہ لیا گیا۔