ضلعی انتظامیہ کا گراں فروشوں کے خلاف تحصیل سمبڑیال میں کریک ڈاؤن

اتوار 30 مارچ 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ نے گراں فروشوں کے خلاف تحصیل سمبڑیال میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال کی زیر نگرانی کریانہ, سبزی , پھل، بڑا گوشت، چھوٹا گوشت اور چکن کی قیمتوں میں گراں فروشی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔

اس ضمن میں گراں فروشوں کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد جبکہ 9 دکانداروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف گراں فروشی کے جرم کی پاداش پر مقدمات بھی درج کرواۓ گئے ہیں۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا کہنا تھا کہ گراں فروشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی لہذا سرکاری نرخوں پر عمل کریں، ورنہ مزید سخت ایکشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :