قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کی عیدالفطر کے موقع پر تمام اُمت مسلمہ کو مبارکباد

اتوار 30 مارچ 2025 14:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) قائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے عیدالفطر کے موقع پر تمام اُمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر دراصل رمضان کے مقدس مہینے میں ہماری عبادت، نظم و ضبط اور برداشت کیلئے اللہ تعالی کی طرف سے انعام کا دن ہے، یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نعمتیں اپنے معاشرے کے غریبوں، یتیموں اور ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں، ایسا کرنے سے ہم یکجہتی اور ہمدردی کا احساس پیدا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کے ساتھ اپنی خوشی اور برکات بانٹ کر ہم اتحاد اور یکجہتی کے احساس کو فروغ دے سکتے ہیں ، ان اجتماعی اقدار کو اپنانے سے ہم ایک زیادہ ہم آہنگ اور مساوی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں ، جہاں ہر ایک کو ترقی کی منازل طے کرنے اور وقار کے ساتھ عیدالفطر کی خوشیاں منانے کا موقع ملے۔

متعلقہ عنوان :