پہلے ون ڈے میں شکست ، قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری ٹیموں کی فہرست سے باہر

بھارت کی ٹیم 122 پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں پہلے جبکہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا 110 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 30 مارچ 2025 14:51

پہلے ون ڈے میں شکست ، قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری ٹیموں کی ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مارچ 2025ء ) نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ تھری ٹیموں کی فہرست سے باہر ہوگئی ہے۔
پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے رینکنگ پوائنٹس اب کم ہو کر 105 رہ گئے ہیں جب کہ جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے پوائنٹس بڑھ کر 106 ہوگئے ہیں اور اس سے نئی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی جگہ تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔

 
بھارت کی ٹیم 122 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلے جب کہ عالمی چیمپئن آسٹریلیا 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

 

جنوبی افریقی ٹیم 100 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، سری لنکا کی ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، انگلینڈ کی ٹیم 88 پوائنٹس لیکر ساتویں، افغانستان کی ٹیم 87 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں ، بنگلہ دیشی ٹیم 80 پوائنٹس لیکر 9ویں جب کہ ویسٹ انڈین ٹیم 79 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ 
زمبابوے کی ٹیم 53 پوائنٹس کے ساتھ 11ویں جب کہ سکاٹ لینڈ 51 پوائنٹس کے ساتھ 12ویں نمبر پر ہے۔ 
آئرلینڈ فل ممبرز میں 13ویں نمبر پر آنے والی سب سے کم رینک والی ٹیم ہے۔ اس وقت ان کی ٹیم ریٹنگ 51 ہے۔