عید الفطر پر شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،ڈپٹی کمشنر

اتوار 30 مارچ 2025 17:00

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد وسیم نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز کو ہدایت کی ہے کہ سرگودہا کی تمام تحصیلوں میں چاند رات سے خصوصی صفائی آپریشن شروع کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودہا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سی ای او کمپنی رانا شاہد عمران کے علاوہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الفطر پر شہریوں کو صاف ستھراء ماحول یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال میں لائے جائیں،چاند رات سے تمام تحصیلوں کے شہری اور دیہی علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کر کے عید کی صبح تک بازار پارکس، مساجد کے راستے، عید گاہیں، گلیاں، محلے ، بڑی شاہرات ، قبرستان اور تفریحی مقامات مکمل صاف ہونے چاہیئں۔محمد وسیم نے کہا کہ سڑکوں کی دھلائی اور پکنک پوائنٹس کی صفائی پر خاص فوکس کریں۔ انہوں نے شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی صفائی کو مثالی بنانے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامی افسران کو کمپنی کے مانیٹرنگ سٹاف کے ساتھ ملکر کام کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :