غیر قانونی ایل پی جی کے دھندا میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔سید موسی رضا

اتوار 30 مارچ 2025 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) ضلعی انتظامیہ لاہور کا غیر قانونی طور پر کھلا پٹرول اور ایل پی جی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاون جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹیموں نے کارروائیاں کیں اور 49مقدمات کا اندراج اور خلاف قانون کاروبار پر 78املاک کو سربمہر کیا گیا۔سول ڈیفنس ٹیموں نے متعدد مقامات پر انسپکشنز کیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی کھلا پٹرول فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ غیر قانونی طور پر ایل پی جی کے دھندا میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔