o عید الفطر رحمتوں اور برکتوں کا دن ہے ، یوسف رضا گیلانی

/یہ عید پوری امت مسلمہ کے لیے امن، بھائی چارے اور ترقی کی نوید لے کر آئے، چیئرمین سینیٹ کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

اتوار 30 مارچ 2025 20:15

A اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عید الفطر رحمتوں اور برکتوں کا دن ہے ،یہ عید پوری امت مسلمہ کے لیے امن، بھائی چارے اور ترقی کی نوید لے کر آئے،عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ اس دن کی برکت سے پاکستان کو ترقی، استحکام اور خوشحالی کی منازل پر لے جائے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عیدالفطر کے مقدس اور بابرکت موقع پر پوری پاکستانی قوم، عالم اسلام اور دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ عیدالفطر رحمتوں اور برکتوں کا دن ہے، جو رمضان المبارک کی روحانی عظمتوں کے بعد ہمارے لیے خوشی اور مسرت کا پیغام لے کر آتا ہے۔ یہ دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔