پشاو ر،تھانہ خزانہ پولیس کی کارروائی، نواحی علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری میں ملوث دو ملزمان گرفتار

اتوار 30 مارچ 2025 20:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) پشاور میں ایس پی رورل ڈویژن انعام جان کی ہدایت پر ڈی ایس پی خزانہ سرکل ارباب عمران اسلم کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ سرتاج خان نے اہم کارروائی کے دوران نواحی علاقوں میں لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، پشاور پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ریگی اور لڑمہ کے رہائشی ہیں، جن کا تعلق منظم چور گروہ سے ہے، ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی چوری کرنے کے اونے پونے داموں فروخت کرنے میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مویشی بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم 1 لاکھ 20 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق مدعی ہدایت اللہ نے تھانہ خزانہ پولیس کو مویشی چوری کی نامعلوم ملزم یا ملزمان کے خلاف رپورٹ کی تھی، جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی، ایس پی رورل انعام جان نے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی چوری واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی خزانہ سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ اور تفتیشی افسران مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملوث ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، ایس ایچ او تھانہ خزانہ دیگر تفتیشی افسران کے ہمراہ جامع تفتیش کے دوران نواحی علاقوں میں مختلف جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا حاصل کرنے سمیت ان کے بیانات بھی قلمبند کیے، جس کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا، جن کی شناخت جانباز ولد بہادر شیر اور عمران ولد آصف علی سے ہوئی، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے کا اعتراف کرلیا ہے، کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی مویشی بیچنے کے عوض حاصل شدہ رقم 1 لاکھ 20 ہزار روپے بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :