صوابی میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک نوجوان جاں بحق

اتوار 30 مارچ 2025 20:50

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2025ء)ضلع صوابی میں قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ، پولیس تھانہ کالو خان کی رپورٹ کے مطابق شکیل خان سکنہ اسماعیلہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شب اپنے گھر میں معمول کے مطابق سوئے ہوئے تھے کہ اتوار کی علی الصبح اطلاع ملی کہ ان کے 20 سالہ بیٹے حبیب اللہ کی قتل شدہ لاش مین لار منان خیل نزد مسجد باڑے پڑی ہے جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو واقعی وہ قتل شدہ پڑے تھے جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا ، فوری طور پر ملزمان اور وجہ عناد معلوم نہیں ہے ، موضع یارحسین طہار علی ولد افریدے سکنہ بابو جعفر آباد نے گھریلومعاملے پر اپنی بیوی مسما (م) پراسلحہ آتشین سے بہ ارادہ قتل فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا مجروحہ مسما( م) کی رپورٹ کے مطابق ان کی شوہر ملزم طہار علی ہر قسم نشے کا عادی ہے اور اپنے دوست کو گھر بلا کر جس پر بیوی کو رنجشیں تھے،دوست کو گھر کی اجازت نہ دیتے پر شوہر ملزم طہار علی طیش میں آکر بیوی پر گولی برسادی ،ایس ایچ اویارحسین عبدالولی خان کو رپورٹ ملتے ہی نفری پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر ملزم طہار علی کو بامسلح کلاشنکوف سمیت درجنوں کارتوس گرفتار کیا گیا،اصل حقائق جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہیں