عید الفطر کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے، کریم عزیز

اتوار 30 مارچ 2025 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2025ء) اسلام آباد فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام میں کمزور اور ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے ، فلاحی معاشرہ کی تشکیل اور ملکی سلامتی کے لئے باہمی اتحد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ عید الفطر کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے، پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، کمزور اور ضرورت مندوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، فلاحی معاشرہ تشکیل دیں۔

(جاری ہے)

چئیرمین کریم عزیز نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریںاور ایک دوسرے کا سہارا بنیں، انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے لیے متحد رہنا ہوگا۔نائب صدر طارق جدون نے کہا کہ ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں۔ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔چیئرمین کوارڈنیشن ملک سہیل نے کہا کہ عیدالفطر اللہ تعالی کا انعام ہے جو ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا ہے، اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں ۔